ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر ناصر جمشید نے کیا کیا؟ آپ یقین نہیں کریں گے

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ایک عرصے سے قومی ٹیم سے باہر اوپننگ بلے باز ناصر جمشید نے وورسٹر شائر اولڈ ایلزبیتھن کلب سے معاہدہ کر لیا ہے۔برمنگھم اینڈ ڈسٹرکٹ پریمیئر کرکٹ لیگ ڈویڑن ٹو انگلینڈ اینڈ کرکٹ بورڈ فنڈنگ سے چلنے والی پریمیئر لیگز کا حصہ ہے اور وورسٹر نے ڈویڑن ٹو سے ترقی کیلئے ناصر جمشید کو اپنے کلب کا حصہ بنایا ہے۔ناصر جمشید نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2015 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جہاں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز نیشنل ون ڈے کپ میں چند اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ وہ 19 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں بھی اسلام آباد کی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کلب کیلئے ناصر جمشید کی شمولیت ایک بڑی خبر ہے اور وہ اسی سہارے 30 اپریل سے اسٹیٹ فورڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اگلے ڈویڑن میں ترقی کی کوشش کرے گا۔اولڈ ایلز بیتھن کلب کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اسٹیو والش نے کہا کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں وہ پہلے لیگ میچ کیلئے موجود ہوں گے لیکن شاید وہ یہ میچ نہ کھیل سکیں۔انہوں نے اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ زیادہ رنز اسکور کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کافی تجربہ کار ثابت ہوں گے، میرا ماننا ہے کہ وہ ایک تباہ کن بلے باز ہیں۔۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…