لاہور(نیوز ڈیسک ) چئیرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا ہے کہ کرکٹ کےزوال کی وجہ بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان نہ آناہے۔پی سی بی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےشہریارخان نے کہاکہ کھیل کی بہتری کیلئےشارٹ اورلانگ ٹرم پروگرام بنائےہیں۔ انھوں نے کہاکہ کامن ویلتھ کی ٹیم اس سال پاکستان آئےگی۔ حکومت سےسیکیورٹی کے لیے کہیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ آئندہ ہفتےآئی سی سی میٹنگ میں شرکت کیلئےدبئی جارہے ہیں۔ میٹنگ میں پاکستان میں کرکٹ کےحوالےسےبات ہوگی۔ شہریارخان نے بتایا کہ محمدحفیظ کابالنگ ایکشن ٹیسٹ8جولائی کو چنائی میں ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بائیومکینک لیب فعال کرکے محمد حفیظ کا پہلےٹیسٹ لیاجائیگا۔
انھوں نے بتایاکہ پاکستان ٹیم کے کوچ کافیصلہ10روزمیں متوقع ہے۔ سلیکشن کمیٹی کااعلان2روزمیں ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکہ رمیزراجہ اوروسیم اکرم نےکسی کی سفارش نہیں کی اور کوچ سےمتعلق فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔ کوچ کےامیدواروں کیلئےیکساں مواقع ہیں۔
قو می کر کٹ ٹیم کے کو چ با رے اعلا ن کر دیا
14
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں