مقبوضہ جموں کشمیر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم دنیا کی نظر میں ہیں جہاں آئے روز بے گناہ کشمیری بھارتی افواج کی بربریت کا نشانہ بنتے ہیں اور اب ایک تازہ واقعے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقامی نوجوان کرکٹر جاں بحق ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق نعیم قادرنامی نوجوان ایک مظاہرے میں شامل تھا کہ اس دوران بھارتی فوج کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نعیم قادر سمیت دیگر 2 کشمیری بھی شہید ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مظاہرہ اسکول کی طالبہ کے ساتھ سیکیورٹی آفیشل کی زیادتی کے خلاف کیا جارہا تھا جس پر وادی میں کشمیریوں اور قابض بھارتی افواج کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوئیں اور وادی کے کئی مقامات پر کرفیو بھی نافذ ہے۔
بھارتی افواج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا 18 سالہ نوجوان نعیم قادر نہ صرف اسکول کرکٹ میں پورے جموں و کشمیر کی نمائندگی کررہا تھا بلکہ بلکہ جموں و کشمیر انڈر 19 کے لیے شارٹ لسٹ بھی ہوچکا تھا۔ اس کے علاوہ نعیم قادر 2015 میں نیشنل اسکول چیمپیئن شپ مقابلے میں کیپٹن تھا، وہ کشمیر جیم خانہ اور جموں و کشمیر کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لے رہا تھا جب کہ نوجوان ہندوارہ کالج کا طالب علم تھا۔ واقعے کے بعد ہندواڑہ سمیت سری نگر میں بھی شدید اشتعال ہے جس کے باعث علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سےمسلمان کرکٹر شہید
14
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں