لندن (نیوز ڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی ویڈیو گیم ریلیز ہونے کو تیار ہے ، اس نئی ویڈیو میں فائٹنگ کا جوشیلہ انداز اور مکوں گھونسوں کی برسات ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق باکسنگ رنگ میں حریفوں پر تابڑ توڑ حملے کرنے والے کنگ عامر خان سائبر گیم کی دنیا میں بھی تباہی مچانے کے لیے تیار ہو گئے ، پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر پر بنی ویڈیو گیم جلد ہی ریلیز ہو گی۔باکسنگ رنگ کے کنگ عامر خان کے دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، اب شائقین عامر خان کو انگلیوں کے اشاروں پر نچا سکیں گے۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی ویڈیو گیم ریلیز ہونے کو تیار ہے۔ اس نئی ویڈیو میں فائٹنگ کا جوشیلہ انداز اور مکوں گھونسوں کی برسات ہو گی۔بڑے بڑوں کو چت کرنے والے عالمی شہرت یافتہ عامر خان اب سائبر گیمز کی دنیا میں بھی تباہی مچائیں گے۔