جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کو ون ڈے اور ٹی 20 میں آگے جانے کیلئے نئے بلے بازوں کی ضرورت ہے ٗمصباح الحق

datetime 13  اپریل‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم اور پاکستان کپ میں اسلام آباد ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ون ڈے اور ٹی 20 میں آگے جانے کیلئے نئے بلے بازوں کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان کپ کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ میں بہت ہی سوچ سمجھ کر اپنی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے ٗ کھلاڑیوں کے انتخاب میں فٹنس اور سابقہ کارکردگی کو معیار بنایا اور کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سے کھلاڑی ایسے منتخب کیے ہیں جو پی ایس ایل میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ تھے اور ان کے منتخب کرنے کی وجہ یہی تھی کہ ان کے ساتھ پہلے بھی کھیلنے کا تجربہ اور ذہنی ہم آہنگی موجود ہے۔انڈر 19 کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے مصباح الحق نے بتایا کہ اس میں ہمارے پاس آپشن بہت کم تھی اور ہمیں پہلے سے ہی کھلاڑی منتخب کرکے دے دئیے گئے تھے ٗ انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے کیونکہ قومی ٹیم میں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں نئے بلے بازوں کی اشد ضرورت ہے اور نوجوان کھلاڑی پاکستان کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بناسکتے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…