جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

داغدار ماضی آصف سے جونک بن کر چمٹ گیا

datetime 13  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) داغدار ماضی آصف سے جونک بن کر چمٹ گیا، پاکستان کپ کے کسی کپتان نے بھی فکسنگ میں سزا یافتہ پیسرکو گلے لگانے کیلئے بانہیں نہیں پھیلائیں جب کہ سلمان بٹ کو پنجاب اوراسپاٹ فکسنگ کیس کے تیسرے ممبر عامر کو سندھ کی ٹیم نے اپنا بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے بعد پاکستان کپ کے نام سے ایک اور ٹورنامنٹ کرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں،ایونٹ19 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا جس میں چاروں صوبوں اور وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یہ ایونٹ پینٹگولر کپ کی جگہ لے گا۔ پاکستان کپ کے لئے ڈرافٹنگ میں 150 کھلاڑی شامل تھے جس میں سے مجموعی طور پر 75 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو بطور اوپنر اپنی ٹیم کے لئے منتخب کیا، اسی جرم میں سابق ٹیسٹ کپتان کا ساتھ دینے والے فاسٹ بولر محمد آصف بھی فہرست میں شامل تھے مگر حیران کن طور پر کسی بھی ٹیم نے انھیں اپنا نہیں بنایا،ان کے ایک اور ساتھی محمد عامر سندھ کی ٹیم کا حصہ بنے جن کا انتخاب سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کے لئے کیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…