ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کپ، میرٹ کی جگہ پسند نہ پسند کا عنصر نمایاں، بیشتر کھلاڑی نظر انداز

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کپ میں پانچ کپتانوں کی جانب سے 75کھلاڑی منتخب ہونے کے باوجود بیشتر کرکٹرز نظر انداز کر دیئے گئے ۔ پاکستان کپ کے لیے پہلی مرتبہ کرکٹرز کا ڈرافٹنگ کے ذریعے انتخاب کیا گیا ، ٹیمیں کرکٹ بورڈ نے نہیں بلکہ پاکستان کے پانچ کپتانوں نے منتخب کیں ۔ اس بار بھی سلیکشن میں میرٹ کی جگہ پسند نہ پسند کا عنصر نظر آیا ۔ قومی کرکٹرز عمران خان ، شاہ زیب ، محمد طلحہ ، اعزاز چیمہ اور عدنان اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا ۔ حالیہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر زیادہ رنز بنانے والے قومی کرکٹر عثمان صلاح الدین بیس وکٹیں لینے والے صدف حسین ، انڈر 19میں سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں حاصل کرنے والے حسن محسن نظر انداز ہو گئے ۔ انڈر 19ورلڈ کپ میں ہی گیارہ وکٹیں لینے والے شاداب خان بھی کسی ٹیم میں جگہ نہ پا سکے ۔ پانچوں ٹیموں میں ایسے انڈر 19کھلاڑی شامل کیے گئے جن کی کارکردگی حسن محسن اور شاداب خان سے کہیں زیادہ بری تھی ۔ شعیب ملک پنجاب ، سرفراز احمد سندھ ، اظہر علی بلوچستان ،یونس خان کے پی کے اور اظہر علی بلوچستان کی ٹیم قیادت کریں گے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…