ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں میزبان بھارت کیخلاف اپنی ٹیم کی شکست کا ذمے دار خود کو قرار دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) معروف بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں میزبان بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست کا ذمے دار خود کو قرار دیا ۔محموداللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا کیا میں اسے بھول سکتا ہوں؟ جب ہمیں تین گیندوں پر دو رنز درکار تھے اور میں اور مشفیق وکٹ پر موجود تھے تو ہم نے ایک لمحے کیلئے بھی نہیں سوچا تھا کہ ہم نہیں جیت سکتے۔سچ پوچھیں تو میں یقین نہیں کر سکتا کہ دو چوکے مارنے کے بعد مشفیق آؤٹ ہو سکتے تھے، یہ بھارت کو ہندوستان میں ہرانے کا نادر موقع تھا لیکن ہم اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ اس سے ہم سب کے دل ٹوٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس میچ میں شکست پر خود کو کبھی معاف نہیں کر سکتے اور آئندہ کبھی ایسا موقع آیا تو وہ کبھی بھی برا شاٹ کھیلنے کا خطرہ مول نہیں لیں گے۔اس کے بعد بھی امید باقی تھی۔ مجھے امید تھی کہ ہم آخری گیند پر کم از کم ایک رن لے سکتے ہیں، ایسا نہ ہوا اور یہ میری غلطی تھی، میں میچ ختم کرنا چاہتا تھا۔ جس گیند پر چھکا لگنا چاہیے تھا میں نے اسے ضائع کردیا۔ میں واپس نہیں جا سکتا اور ایسا دوبارہ نہیں کر سکتا۔ لیکن اگر اگلی مرتبہ مجھے ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پرا تو میں محفوظ راستہ اپناں گا۔واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے اس سنسنی خیز میچ میں بنگلور میں بنگلہ دیش کو بھارت کے خلاف میچ میں فتح کیلئے دو گیندوں پر تین درکار تھے اور مشفیق الرحیم اور محموداللہ کی وکٹ پر موجودگی کو دیکھتے ہوئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی فتح یقینی نظر آتی تھی۔اس موقع پر مشفیق نے چھکا لگا کر میچ جتانے کی کوشش کی لیکن کیچ آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر محموداللہ بھی اسی کوشش میں وکٹ دے بیٹھے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو ایک گیند پر دو رنز درکار تھے۔اگلی گیند پر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے مستفیض الرحمان کو رن آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو ایک رن کی فتح سے ہمکنار کرا دیا جو بعد ہندوستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا اہم سبب بنی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…