بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ بورڈ ہوم گراؤنڈز پر چند میچز کا خواب دیکھنے لگا

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پی سی بی رواں برس ویسٹ انڈیز سے سیریز کے چند میچز ہوم گراؤنڈز پرکرانے کاخواب دیکھنے لگا، زبانی بات چیت ہو چکی، سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر ہونے پر تحریری تجویز بھیج دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور دھماکے کی وجہ سے افغان ٹیم کا دورہ تو ملتوی ہو گیا مگر پی سی بی اس سے ہمت نہیں ہارا، ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر، نومبرمیں شیڈول ویسٹ انڈیزسے سیریز کے تین ون ڈے یا 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی اور لاہور میں کرانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں زبانی بات چیت ہو چکی، حکام آئندہ کچھ عرصے سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھیں گے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو تحریری طور پر تجویز بھیج دی جائے گی، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مشیر ویوین رچرڈز اور کمنٹری کیلیے گذشتہ عرصے پاکستان آنے والے برائن لارا اس ضمن میں بورڈ حکام کی مدد کر رہے ہیں، مہمان کرکٹرز کو بھاری رقم کی ترغیب دے کر بلایا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں یو اے ای جا کر وہاں بقیہ میچز کھیلیں گی، واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف مذکورہ سیریز2ٹیسٹ،5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی یو اے ای میں بھاری اخراجات سے تنگ آ چکا، گراؤنڈز کا کرایہ بھی خاصا بڑھ گیا جبکہ ہوٹلز کے کرائے پر بھاری رقم خرچ ہوتی ہے، ہوم گراؤنڈز پر میچزسے بورڈ کو فائدہ ہوگا، البتہ اس کا تمام تر انحصار سیکیورٹی صورتحال پر ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے ملکی کرکٹ گراؤنڈز نوگوایریاز بنے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…