جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پی سی بی خاطر میں نہیں لاتا، وزیر بین الصوبائی رابطہ کا شکوہ

datetime 13  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے شکوہ کیا ہے کہ پی سی بی وزارت کو کسی خاطر میں نہیں لاتا، نئے چیئرمین کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کرینگے، بورڈکو کرکٹ کے معاملات درست سمت میں چلانے کیلیے موثرحکمت عملی تیارکرنی چاہیے، وزارت کو ساتھ ملانے سے عالمی مقابلوں میں مثبت نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کھیلوں کا سارا بجٹ دینے کے باوجود نتائج عوام کے سامنے ہیں، ماجد خان اگر عمران خان کے کزن ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،کرکٹ میں کوئی کسی کا رشتہ دار نہیں ہوتا ہے۔ نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں ناکامی کے بعد ملک کے عوام ہم سے ہی سوال کرتے ہیں لیکن کرکٹ بورڈ وزارت کو کسی خاطر میں نہیں لاتا، ماضی میں باہمی مشاورت سے مثبت نتائج سامنے آئے اور ٹیم نے کئی عالمی اعزازت ملک و قوم کے نام کیے،آج کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں ناکامی پر کرکٹ حکام اپنا احتساب کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگا کر ملک کو بدنام کرتے ہیں۔ماضی میں کرکٹرز ملک کیلیے کھیلا کرتے ہیں لیکن اب صورتحال سمجھ سے باہر ہے، انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کرکٹ کی بہتری کیلیے مختلف تجاویز پیش کیں، ہم قائمہ کمیٹیز میں بھی جواب دیکرتھک گئے ہیں، پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم ہیں لہذا وزارت اتھارٹی منوانے کیلیے اقدام نہیں کر سکتی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کیلیے ہماری وزارت سنجیدہ ہے،اسکواڈ کی سلیکشن کیلیے 30 سے 40 کھلاڑی موجود ہیں جنھیں ٹیم کا حصہ بنا دیا جاتا ہے، فیڈریشن کو7کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی، ہم اسپورٹس کا سارا بجٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نہیں دے سکتے، حالات ساز گار ہونے کے بعد غیر ملکی ٹیمیں یہاں آئیںگی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…