ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز میں معروف کرکٹرقتل ، کر س گیل بھی چپ نہ رہ سکے

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینیڈاڈ(نیوز ڈیسک ) برطانوی نوجوان کرکٹر ایڈریان سینٹ جون ڈاکوؤں کے موبائل چھیننے پر مزاحمت کے دوران ان کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے جب کہ ویسٹ انڈیز کے شہرت یافتہ کھلاڑی کرس گیل نے ان کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق گیل اکیڈمی کی جانب سے کھیلنے والے سینٹ جون اپنی گاڑی میں ویسٹ انڈیز کے علاقے رٹرینیڈاڈ سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے جیسے ہی ایک شخص کی جانب سے لفٹ لینے کے اشارے پر ے گاڑی روکی تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ انہیں لوٹنے کی کوشش کی تاہم سینٹ جون نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل نے اپنے ٹویٹ میں سینٹ جون کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے کہا ہے کہ یہ خبر سن کر دل دکھی ہوا ہے اور وہ سینٹ کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اکیڈمی کے مینیجرکا کہنا ہے کہ جون اکیڈمی کے کپتان اورباصلاحیت کرکٹر اور انتہائی اچھے انسان تھے جب کہ برطانیہ میں کرس گیل اکیڈمی کے سب سے پہلے ممبر بھی تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…