ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کپ 2016 ،کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کپ 2016 کے لیے پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا جہاں سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔پاکستان کپ کا آغاز 19 اپرہل کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق وفاق کی قیادت کریں گے جبکہ یونس خان کو خیبر پختونخوا، شعیب ملک کو پنجاب، اظہر علی کو بلوچستان اور سرفراز احمد کو سندھ کی ٹیموں کی کپتانی سونپی گئی ہے۔اسلام آباد میں ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کپتانوں اور کوچز کی موجودگی میں مکمل ہوئی۔ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرز پر کیا گیا جہاں کپتان اور کوچ کی مشاورت سے 15 رکنی اسکواڈ مکمل کیا گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہے ہیں جبکہ محمد حفیظ انجری کا شکار ہیں۔ دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کی قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد آصف کو کسی ٹیم میں منتخب نہیں کیا جا سکا۔اسلام آباد کی ٹیم میں مصباح الحق (کپتان), کامران اکمل, شرجیل خان, عمران خالد, محمد سمیع, ناصر جمشید, آصف ذاکر, محمد عرفان, افتخار احمد, حسن علی, ظفر گوہر, حماد اعظم, سرمد بھٹی, محمد عباس, ارسل شیخ جبکہ سندھ میں سرفراز احمد (کپتان), محمد عامر, سہیل خان, عماد وسیم, صہیب مقصود, خرم منظور, فواد عالم, سمیع اسلم, خالد لطیف, انور علی, بلال آصف, رومان رئیس, محمد وقاص, سعد علی, حسن خان۔بلوچستان کی ٹیم اظہر علی (کپتان), بابر اعظم, محمد نواز, جنید خان, عمر اکمل, اسامہ میر, شاہد یوسف, سعید اجمل, بلاول بھٹی, سہیل تنویر, عمر گل, رمیض راجا (جونیئر), محمد حسن, اویس ضیا, عمران خان شامل ہیں جبکہ پنجاب میں شعیب ملک (کپتان), محمد رضوان, سلمان بٹ, اسد شفیق, ذوالفقار بابر, شان مسعود, عامر یامین, سعد نسیم, احسان عادل, آصف علی, اکبر رحمٰن, عماد بٹ, عدنان غوث, کاشف بھٹی, سیف بدر اور خیبر پختونخوایونس خان (کپتان), محمد اصغر, فخر زمان, یاسر شاہ, فہیم اشرف, رمیض عزیز, راحت علی, عزیزاللہ, نوید یاسین, بسم اللہ خان, ذوہیب خان, مصدق احمد, صدیف مہدی, آیت اللہ شامل ہیں ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…