ٹرینیڈاڈ(نیوز ڈیسک)برطانوی نوجوان کرکٹر کو ٹرینیڈاڈ میں ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ایڈرین سینٹ جان کو مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا، پولیس نے قتل کے شبے میں 24 سالہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایڈرین سینٹ جان لندن میں کرس گیل اکیڈمی کے کپتان تھے، انہوں نے ایلن کرکٹ کلب اور یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر کی جانب سے بھی کرکٹ کھیلی۔ جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایڈرین کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا، وہ باصلاحیت کھلاڑی تھے، میری تمام تر ہمدردیاں ایڈرین کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔