ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر کو نیوزی لینڈ سے ڈی پورٹ کردیا گیا

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر فرینکلن روز کو ورک ویزے پر مقررہ معیاد سے زیادہ وقت گزارنے پر پانچ ہفتے گرفتار رکھنے کے بعد نیوزی لینڈ سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔44 سالہ سابق فاسٹ باؤلر فرینکلن روز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 27 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے، انھیں 2011 میں آکلینڈ یونیورسٹی کلب کی کوچنگ کی غرض سے ورک ویزا جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر تھے۔ان کے ویزے کی میعاد 2012 میں اختتام کو پہنچی تھی اور وہ 2014 میں ملک بدری کے احکامات جاری ہونے تک آکلینڈ اسکول میں رضاکارانہ طورپر کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔روز 4 مارچ کو آکلینڈ کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئے تھے اور تب سے وہ آکلینڈ کے ماؤنٹ ایڈن جیل میں گرفتار تھے۔ ایمیگریشن کے وزیر کریگ فوس کی جانب سے ان کی اپیل کو مسترد کئے جانے کے بعد انھیں منگل کو آکلینڈ سے جمیکا روانہ کردیا گیا۔فرینکلن روز نے ٹیسٹ میں 53 اور ون ڈے میں 29 وکٹیں حاصل کیں اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2000 میں انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں جبکہ آخری ایک روزہ میچ انگلینڈ ہی کے خلاف 20 جولائی 2000 کو نو ٹنگھم کے میدان میں کھیلا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…