بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

چیف آپریٹنگ آفیسر نے وزیر اعظم سے ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کی درخواست کر دی 

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے بورڈ کے پیٹرسن چیف وزیر اعظم نواز شریف سے تمام تر خدشات بالائے طاق رکھتے ہوئے سابق کپتان ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ماجد خان ایک شفاف کردار اور اچھی ساکھ کے حامل شخص ہیں جو پاکستان کرکٹ کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکال سکتے ہیں۔سلیم الطاف نے کہا کہ اس طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں وزیر اعظم ماجد خان کو چیئرمین کا منصب سونپنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ وہ ان کے سیاسی حریف عمران خان کے کزن ہیں۔ تاہم میرا موقف ہے کہ کیونکہ وزیر اعظم پی سی بی کی نوکری کیلئے کسی بہترین شخص کی تلاش ہیں، تو میری ان سے درخواست ہے کہ اس کو سیاسی فیصلے کے طور پر نہ دیکھیں بلکہ کھیل کی بہتری کیلئے فیصلہ کریں جسے ان لوگوں نے تباہ کردیا ہے جن کا کھیل سے کچھ لینا دینا نہیں۔انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ماجد خان اس سے پہلے 1996 سے 1999 تک بورڈ کے سربراہ رہے اور اس دوران پاکستان نے ورلڈ کپ 1999 کا فائنل کھیلنے کے ساتھ ساتھ کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں جیسے شعیب اختر، محمد وسیم، اظہر محمود، عبدالرزاق اور شاہد آفریدی کو عالمی سطح پر متعارف کرایا اور ان میں سے اکثر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سلیم الطاف نے کہاکہ پی سی بی میں تمام تر مسائل خراب انتظامیہ کی وجہ سے ہے جو کھیل میں ڈسپلن کے قیام اور پلیئر پاور کو روکنے میں ناکام رہی۔ میں شرطیہ کہتا ہوں کہ ماجد خان جیسے اعلیٰ معیار اور باصلاحیت انسان کی موجودگی میں نہ ہی پلیئر پاور رہے گی اور نہ ہی مستقبل میں غیرضروری تنازعات سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…