کراچی (نیوز ڈیسک) سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ داغدار لوگوں نے کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ کوچ کے لئے درخواست چئیرمین پی سی بی کو بھجواوں گا ایرے غیروں کو نہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر محسن خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں کی وجہ سے کرکٹ تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ غیر ملکی کوچ رکھنا تھا تو پی سی بی نے اشتہار کیوں دیا۔ واٹمور پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے انھوں نے ٹیم کو کیا دیا۔ پی سی بی میں لوگ مکھیوں کی طرح چمٹے ہوئے ہیں۔ ہیڈ کوچ محسن حسن خان کا مزید کہنا تھا چیئرمین سلیکشن کمیٹی نہیں بننا چاہتا۔ پہلے چیف سلیکٹر تھا تو جو ٹیم بناتا تھا ویسے کھلائی نہیں جاتی تھی۔ وقار یونس نے 2 سال میں سینیر اور جونیر کھلاڑیوں سے لڑائی میں وقت گزارا۔ ہیڈ کوچ کی درخواست چئیرمین کو دونگا۔ محسن خان کا مزید کہنا تھا کہ ایمانداری سے کام کیا لیکن ہٹا دیا گیا جب میں کوچ تھا تو کھلاڑیوں کو صرف جیت کا سبق دیا۔