لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا اور اس کا انتخاب ممکنہ طور پر بھارت میں جاری انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) میں شریک کوچز میں سے کیا جائے گا۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور سابق کھلاڑیوں وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل کمیٹی ان کے جانشین کا انتخاب کرے گی۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ نئے کوچ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا اور وسیم اکرم اس وقت آئی پی ایل کیلئے بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ امیدواروں سے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔کوچنگ کے عہدے کیلئے سابق آسٹریلین کرکٹرز ڈین جونز اور ٹام موڈی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔آئی پی ایل میں ٹام موڈی سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سے منسلک ہیں ٗ ڈین جونز نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کوچنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری کا اعلان بھی اگلے ہفتے تک کردیا جائے گا جہاں ہارون رشید کی زیر سربراہی سابقہ سلیکشن کمیٹی کو قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر فارغ کردیا گیا تھا۔شہریار خان نے تصدیق کی کہ چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے محسن حسن خان سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کیلئے معین خان اور اقبال قاسم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستانی ٹیم کی آئندہ چند ماہ تک کسی قسم کی مصروفیات نہیں اور قومی ٹیم جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا















































