ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عامرسہیل نے سرفراز کوتینوں طرزکاکپتان بنانے کی مخالفت کر دی

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے سرفراز احمد کو فوری طورپر تینوں طرز کی ٹیموں کا کپتان بنانے کی مخالفت کر دی، گگلی ماسٹر عبدالقادر کے مطابق عمران خان کی رائے سے متفق ہوں کہ تینوں فارمیٹ کا ایک ہی قائد ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق عامر سہیل نے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتاکہ پی سی بی کو ہر چیز کرنے کی اتنی جلدی کیوں ہے، سرفراز احمد کو فوری طور پر تینوں طرز کی کرکٹ کا کپتان نہیں بنانا چاہیے، میں وکٹ کیپر بیٹسمین کو کپتانی دینے کا مخالف نہیں ہوں لیکن انھیں پہلے مختصر طرز کی کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے دیں۔ان کی کارکردگی تسلی بخش ہو تو مزید ذمہ داریاں ملنی چاہئیں،انھوں نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ غیر ملکی کوچ کا تقرر کرنے کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنائے، کوچ صرف کھلاڑیوں کو پلان ہی بنا کر دے سکتا ہے جبکہ ٹیلنٹ ہمیشہ ڈومیسٹک سطح سے ہی آتا ہے، شاہد آفریدی کے حوالے سے سوال پر عامر سہیل نے کہاکہ سلیکٹرزکو پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ بطور کھلاڑی فٹ بھی ہیں یا نہیں پھر اس کے بعد کوئی فیصلہ کریں۔دوسری جانب سابق اسپنر عبدالقادر نے کہا کہ میری رائے میں نیا کوچ رکھنے سے پہلے کپتان کو سلیکشن اور دیگر معاملات میں بااختیار بنانا ضروری ہے، چیئرمین پی سی بی کو چاہیے کہ وہ کھیل کی بہتری کے لیے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو شامل کریں، انھوں نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں کہ تینوں فارمیٹ میں ٹیم کا ایک ہی کپتان ہونا چاہیے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…