جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کپتان سر فراز احمد کی پہلی بڑی مخا لفت سامنے آگئی

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے سرفراز احمد کو فوری طورپر تینوں طرز کی ٹیموں کا کپتان بنانے کی مخالفت کر دی، گگلی ماسٹر عبدالقادر کے مطابق عمران خان کی رائے سے متفق ہوں کہ تینوں فارمیٹ کا ایک ہی قائد ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق عامر سہیل نے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتاکہ پی سی بی کو ہر چیز کرنے کی اتنی جلدی کیوں ہے، سرفراز احمد کو فوری طور پر تینوں طرز کی کرکٹ کا کپتان نہیں بنانا چاہیے، میں وکٹ کیپر بیٹسمین کو کپتانی دینے کا مخالف نہیں ہوں لیکن انھیں پہلے مختصر طرز کی کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے دیں۔
ان کی کارکردگی تسلی بخش ہو تو مزید ذمہ داریاں ملنی چاہئیں،انھوں نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ غیر ملکی کوچ کا تقرر کرنے کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنائے، کوچ صرف کھلاڑیوں کو پلان ہی بنا کر دے سکتا ہے جبکہ ٹیلنٹ ہمیشہ ڈومیسٹک سطح سے ہی آتا ہے، شاہد آفریدی کے حوالے سے سوال پر عامر سہیل نے کہاکہ سلیکٹرزکو پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ بطور کھلاڑی فٹ بھی ہیں یا نہیں پھر اس کے بعد کوئی فیصلہ کریں۔
دوسری جانب سابق اسپنر عبدالقادر نے کہا کہ میری رائے میں نیا کوچ رکھنے سے پہلے کپتان کو سلیکشن اور دیگر معاملات میں بااختیار بنانا ضروری ہے، چیئرمین پی سی بی کو چاہیے کہ وہ کھیل کی بہتری کے لیے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو شامل کریں، انھوں نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں کہ تینوں فارمیٹ میں ٹیم کا ایک ہی کپتان ہونا چاہیے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…