لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے ’پاکستان کپ‘ بھی پی ایس ایل کی طرز پر کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان کپ کا طریقہ کار پی ایس ایل کی طرز پر رکھا گیا ہے تاہم یہ ایک روزہ میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ہوگا جس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ایک ، ایک ٹیم حصہ لے گی ۔ ٹورنامنٹ 19 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا اور اس کا فائنل یکم مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد، شعیب ملک، یونس خان، اظہر علی اور مصباح الحق بالترتیب سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیموں کی قیادت سنبھالیں گے۔دوسری طرف توصیف احمد، اعجاز احمد ، محتشم رشید، کبیر خان اور منصور رانا بالترتیب سندھ ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیموں کی کوچنگ کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ ہر کپتان ڈرافٹنگ کے ذریعے 150 کھلاڑیوں میں اپنے سکواڈ کیلئے 15 لڑکے منتخب کرے گا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کرکٹرز اور کوچز کو میچ فیس سے 200 فیصد زیادہ ادائیگی کی جائے گی۔