ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اسپاٹ فکسنگ ، 6 سال بعد دونو ں کیلئے بڑی خو شخبری

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) فکسنگ کے اسپاٹ مٹ گئے،سلمان بٹ اور محمد آصف اجلی کٹ پہن کرمیدان میں اتریں گے، پاکستان کپ کیلیے دونوں کو پلیئرز ڈرافٹ میں شامل کر لیا گیا، محمد عامر بھی منتخب پلیئرز میں موجود ہیں، یوں اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ تینوں کھلاڑی6سال بعد پہلی بار ایک ساتھ کھیلتے ہوئے قومی کرکٹرز کیخلاف ایکشن میں دکھائی دینگے۔
دورہ انگلینڈکے حوالے سے کشمکش کا شکار مصباح الحق کو بھی فٹنس ظاہر کرنے کا بھر پور موقع میسر آٓئے گا، 19 اپریل سے شیڈول ایونٹ کے تمام میچز فیصل ا?باد میں رکھے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کیلیے ملک کے150 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے ہو گا، بورڈ نے پانچوںکپتانوں کا اعلان کر دیا، نوجوان کپتانوں کو گروم کرنے کا موقع گنوا دیا گیا، مصباح الحق فیڈرل کیپیٹل، یونس خان خیبر پختونخوا اور شعیب ملک پنجاب ٹیم کی قیادت کرینں گے، سرفراز احمد کو سندھ اور اظہر علی کوبلوچستان کا کپتان بنایا گیا ہے۔ٹیموں کے اسپانسرز بھی الگ الگ ہیں، پیسر وہاب ریاض ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔
پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارے عوام کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور ہم اپنی پروڈکٹ کو مزید بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔ دریں اثنا 19اپریل سے یکم مئی تک فیصل ا?باد میں شیڈول ایونٹ کی شریک ٹیموں میں بلوچستان، فیڈرل کیپیٹل، خیر پختونخوا، پنجاب اور سندھ شامل ہیں، بلوچستان کی قیادت قومی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی کرینگے جبکہ اعجاز احمد اور تیمور اعظم کوچنگ پینل کا حصہ ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق فیڈرل کیپیٹل ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینگے، منصور رانا اور صبیح اظہر فیڈرل آفیشلز ہیں، یونس خان خیبرپختونخوا ٹیم کے سالار ہونگے، ٹیم کیلیے عبدالرحمان اور کبیر خان کوچنگ پینل میں شامل کیے گئے ہیں، پنجاب ٹیم کی قیادت شعیب ملک کو ملی جبکہ عتیق الزمان اور محتشم رشید کوچنگ پینل میں ذمہ داریاں نبھائینگے۔
ٹی ٹوئنٹی20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سندھ ٹیم کے قائد چنے گئے ہیں، توصیف احمد اور اقبال امام کوچنگ پینل کیلیے منتخب ہوئے،بورڈ کے مطابق ایونٹ میں شریک پانچوں ٹیم کے کپتان اور کوچز باصلاحیت کھلاڑیوں پر نظر رکھیں گے، ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 150 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا، نوجوان کھلاڑیوں کو میچزکا تجربہ دلانے کیلیے ہر ٹیم کیلیے انڈر19سے ایک کھلاڑی منتخب کرنا ضروری ہوگا، پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ منصوبے سے ڈومیسٹک ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، انھوں نے کہاکہ ہمارے عوام کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور ہم اپنی پروڈکٹ کو مزید بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔
ڈرافٹ میں سینئر کھلاڑیوں کو بھی خاصی تعداد میں شامل کیا گیا ہے۔ ایونٹ کا حصہ بننے والوں میں 26 اوپنرز، 35 مڈل ا?رڈر بیٹسمین،13 وکٹ کیپرز،31 ا?ل راو¿نڈرز، 30 فاسٹ بولرز اور 12اسپنرز جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے20کھلاڑی بھی شامل ہیں، اوپننگ بیٹسمینوں میں شرجیل خان، فخر زمان، خرم منظور، اسرار اللہ، زین عباس، رمیز راجہ جونیئر، سمیع اسلم، اظہر علی، سلمان بٹ، احمد شہزاد، طیب طاہر، شان مسعود، علی سرفراز، بابر اعظم، امام الحق، عمر صدیق، عمران بٹ، جاہد علی، محمد اخلاق، نعمان انور، شاہزیب حسن، محمد سعد، مختار احمد، اویس ضیا، ناصر جمشید، نعیم الدین موجود ہونگے۔
مڈل ا?رڈر بیٹسمینوں میں خالد لطیف، فواد عالم، اکبر الرحمان، اسد شفیق، افتخار احمد، مصدق احمد، یونس خان، اکبر بادشاہ، محمد حفیظ، عثمان صلاح الدین، عمر اکمل، شعیب خان، نوید یاسین، شہزاد ترین، ا?صف علی، ا?صف ذاکر، عمر امین، مصباح الحق، عمر وحید، شاہد یوسف، سرمد بھٹی، عظیم گھمن، لقمان بٹ، سلمان ا?غا، شعیب احمد، فیصل اقبال، عثمان سعید، سعید انور، عبدالرحمان مزمل، رمیز عزیز، صہیب مقصود، محمد وقاص، سعد علی، علی اسد اور عابد علی کو موقع ملے گا۔
وکٹ کیپرز میں سرفراز احمد، محمد رضوان، کامران اکمل، بسم اللہ خان، اویس رحمانی، نعیم انجم، فرحان خان، گلریز صدف، محمد حسن، ریحان ا?فریدی، سیف اللہ بنگش، زاہد منصور، عدنان اکمل کی خدمات ٹیموں کو میسر ہونگی، ا?ل راو¿نڈرز میں سعود شکیل، انور علی، محمد عرس، محمد صدام، کاشف بھٹی، عادل امین، ہارون صداقت، عامر یامین، خالد عثمان، فیصل مبشر، شعیب ملک، فہیم اشرف، ارون لال، سعد نسیم، بلاول بھٹی، عمران خالد، کرامت علی، بلال ا?صف، فراز احمد، سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد نواز، فیضان ریاض، حماد اعظم، بلال اقبال، حسین طلال، خوشدل شاہ، سرمد بھٹی، رضا علی ڈار، کامران غلام، زوہیب احمد ٹیموں کو دستیاب ہونگے۔
فاسٹ بولرز میں رومان رئیس، محمد عامر، زوہیب شیرا، محمد سمیع، سہیل خان، جنید خان، تاج ولی، عمران خان، عزیز اللہ، محمد عباس، عمر گل، محمد عرفان، راحت علی، ضیاالحق، محمد بلاول، صدف حسین، حسن علی، غلام مدثر، میر حمزہ، احمد بشیر، عماد بٹ، عدنان غوث، گوہر فیض، صدف مہدی، تابش خان، عمران خان جونیئر، احسان عادل، محمد ا?صف، اعزاز چیمہ، شہزاد رانا کی صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔
اسپنرز میں ذوالفقار بابر، ظفر گوہر، یاسم مرتضیٰ، محمد اصغر، زاہد محمود، یاسر شاہ، زوہیب خان، جنید الیاس، شاہزیب احمد، سعید اجمل، اسامہ میر، اعظم حسین جلوے بکھیریں گے، انڈر19 کھلاڑیوں میں حسن محسن، ذیشان ملک، سلمان فیاض، سیف بدر، عمیر مسعود، حسن خان، شاداب خان، احمد شفیق، سمین گل، عرفان لیاقت، سیف علی غوری، حیات اللہ، عمران رفیق، ارسل شیخ، گوہر حفیظ، محمد عمر، شہزاد، عبدالنافع، غلام حیدر اورعمران خان شامل ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…