لاہور ( نیوز ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان کپ کے نام سے نیا ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامی کے مطابق پاکستان کپ کا اپریل 19 سے یکم مئی تک فیصل آباد کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کی مجموعی طورپر ٹیمیں حصہ لیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی قیادت یونس خان سندھ ، کی سرفراز احمد ، پنجاب کی شعیب ملک بلوچستان کی اظہر علی اور اسلام آباد کی مصباح الحق کرینگے۔ اس کے علاوہ ایونٹ میں شریک پانچوں ٹیموں کے کپتان اور کوچز کا انتخاب ڈرافٹنگ سے کرینگے۔