جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

بھارت، بنگالی سپنر نے بغیر کوئی رن دیئے 6وکٹیں لے لیں

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بنگال سے تعلق رکھنے والے آف سپنر ورتیک چیٹر جی نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے زیر انتظام کھیلے گئے ایک می میں بغیر کوئی رن دیئے 6کھلاڑی پوویلین واپس بھیجنے کا منفرد کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے۔ کولکتہ کے دیش بندھو پارک میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف کے زیر اہتمام کھیلے گئے میچ میں بھوانی کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمڈن سپورٹنگ اپنے پہلے اوور کی پہلی ، تیسری اور 5ویں گیند پر وکٹیں لیں ، پھر اپنے دوسرے اوور کی پہلی اور آخری گیند پر دو مخالف کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا اور پھر تیسرے اوور کی دوسری گیند پر وکٹ لیکر منفرد کارنامہ سرانجام کیا ،چیٹر جی نے اپنے 2.2اوور ز میں بغیر کوئی رن دیئے 6شکار کیے ،ان کی اس شاندار پرفارمنس کی بدولت محمڈن سپورٹنگ کلب کی ٹیم بھوانی کلب کے 290رنز کے جواب میں محض 37رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔ 23سالہ ورتیک چیٹرجی بیٹنگ آل راو¿نڈر بننے کے خواہاں ہیں اور لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بیٹنگ اور سابق برطانوی آف سپنر گریم سوان باو¿لنگ میں ان کے آئیڈیل ہیں۔چیٹرجی ایک وکٹ کے فرق سے مشرقی بنگال کے سابق میڈیم فاسٹ باو¿لر سندر گھوش کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے جنہوں نے 1963ءمیں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے فرسٹ ڈویڑن ناک آو¿ٹ میچ میں ڈیف اینڈ ڈمب کے خلاف بغیر کوئی رن دیئے 7وکٹیں لی تھیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…