ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان ہیڈ کوچ کیلئے درخواست نہیں دوں گا، معروف کرکٹر نے اعلان کر دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کےلئے ہرگز درخواست نہیں دوں گا ،ٹام موڈی اور ڈین جونز کی خوشامد کی جارہی ہے۔ انہیں یواے ای میں بہت عزت ملی ہے ان سے ہی وابستہ رہیں گے۔ ایک انٹرویومیں پاکستان کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن عاقب جاوید نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں جب پی سی بی ٹام موڈی اور ڈین جونز کی خوشامد کررہے ہیں ،وہ ہیڈ کوچ کے لئے ہرگز اپلائی نہیں کریں گے۔ ڈیو واٹمور کا معاہدہ ختم ہونے پر پی سی بی نے کہاکہ کھلاڑیوں کو انگلش سمجھ میں نہیں آتی ،اب ان کرکٹرز کو کونسے کورسز کرادیئے گئے ہیں کہ انہیں غیرملکی کوچ کی زبان سمجھنے لگے ۔سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ امارات کرکٹ بورڈ انہیں بہت عزت دیتا ہے ،اس لئے وہ ان سے وابستگی برقرار رکھیں گے۔عاقب جاوید کی کوچنگ میں پاکستان نے دوہزارچار کا انڈر19ورلڈکپ جیتاتھا۔ 2012میں وہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کو عہدہ چھوڑ کر یو اے ای کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے تھے۔امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ ایسٹ نے کہاکہ عاقب جاوید نے یواے ای ٹیم کے ساتھ بہت اچھا کام کیا۔کھلاڑی بھی ان سے خوش ہیں۔ہم ان کے فیصلے سے بہت خوش ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…