پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خیبر پختونخوا میں کرکٹ چیمپئن شپ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ اپنی ویڈیو میں جاوید آفریدی نے ”کون بنے گا کے پی کے کا چیمپئن “ کے نام سے ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں شرکت کرنے والے 3ٹیموں میں پشاور کی زلمی پینتھرز ، ایبٹ آباد کی زلمی فالکنز اور فاٹا کی زلمی چیتاز شامل ہے۔ ٹورنامنٹ 11اپریل سے 17اپریل تک پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور چیمپئن ٹیم کو 10لاکھ روپے اور رنز اپ ٹیم کو 3لاکھ 50ہزار روپے دیئے جائیں گے۔