ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹ کی دنیا میں دھماکہ،معروف کھلاڑی کی میدان میں واپسی

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کرکٹ کی دنیا آئے روز تبدیلیوں کی حامل ہے ، کوئی آ رہا ہے ، کوئی جا رہا ہے اور جانے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔اس سب سے ہٹ کے کرکٹ شائقین کے لئے ایک اچھی خبر کہ معروف کھلاڑی کیون پیٹرسن اب کھیل کے میدان میں واپس آ رہے ہیں ۔
35سالہ سابق برطانوی کپتان نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ممکن ہے کہ وہ 2018ءمیں اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے نظر آئیں ،اگر ایسا ہوتا ہے تو ہوگا اور اگر نہ ہو ا تو نہیں ہوگا ، میں انٹر نیشنل کرکٹ مس کرتا ہوں تاہم کسی کو اس کا احساس نہیں ہونے دیا ،ان کے لیے ابھی جنوبی افریقہ کیلئے کرکٹ کھیلنے کا اہل ہونے کے لیے پونے دو سال کاوقت باقی ہے اور اگر اس دوران انہیں انگلینڈ نے واپس بلایا تو وہ ضرور جائیں گے۔
پیٹرسن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بھی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور 10سال کی انٹر نیشنل کرکٹ اور 100ٹیسٹ کھیلنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔یاد رہے کہ پیٹرسن نے جنوری 2014ءمیں آخری بار انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد سے وہ دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگز کھیل رہے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…