کراچی (نیوزڈیسک)محمدحفیظ کا سچ،وسیم کو بھی غصہ آگیا،دوٹوک جواب،سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے ٗالگ الگ کپتان بنانا سمجھداری نہیں ، وہ ایک ہی کپتان ہونے کے حامی ہیں ۔ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کلچر مختلف ہے ٗ ہم ایک رہنماء کی پیروی نہیں کرتے ٗآپ کیسے توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی تین مختلف کپتانوں کی پیروی کریں ٗایک کپتان بنایاجانابہترین فیصلہ ہوگا ۔ وسیم اکرم کے مطابق سرفراز احمد کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا جانا اچھا فیصلہ ہے ۔محمد حفیظ کی جانب سے سچ بولنے کی بات پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ سٹار اوپنر کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہیے، اگر اسے کوئی شکایت ہے تو چیئرمین پی سی بی سے بات کرے اور اگر بولنا ہی ہے تو پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں پھر جو بولنا ہے دل کھول کر بولیں۔وسیم اکرم کایہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب شاہدآفریدی کے کپتانی چھوڑنے پر سرفرازاحمد کو ٹی 20کاکپتان بنایاگیا ٗ مصباح الحق ٹیسٹ اور اظہرعلی ون ڈے کی کپتانی کررہے ہیں ۔