لاہور(نیوزڈیسک)عمر اکمل کے صبر کا پیمانہ لبریز،دھمکی دیدی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ ان کے بارے میں بڑی خبریں گردش کر رہی ہیں، سچ کیا ہے جلد وہ بورڈ کو بتائیں گے۔ ٹیم پرفارمنس کے متعلق قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لئے کھیلے اور یہ کہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ وقار یونس کی کمی محسوس کریں گے۔ عمر اکمل نے سرفراز احمد کو ٹی 20 کی قیادت ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کا ٹیم میں زبردست کنبی نیشن ہے، اس کا آئندہ فائدہ ہو گا۔واضح رہے کہ وقار یونس کرکٹ بورڈ کو اپنی رپورٹ میں لکھ چکے ہیں کہ ڈسپلن کی وجہ سے وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمر اکمل کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے لیکن انہیں متعدد بار ٹیم میں شامل کیا گیا اور ان کی خلاف ورزی پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی