ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

محمد عامر 5سال بعد بھی بہترین پاکستانی باؤلر ہے،اظہر محمود

datetime 10  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر 5سال کرکٹ سے دور رہنے کے باوجود اب بھی پاکستان کے بہترین باؤلر ہیں ۔ اپنے ایک بلاگ میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ محمد عامر 5سال پہلے بھی پاکستان کے بہترین باؤلر تھے اور اب بھی یہ اعزاز انہی کے پاس ہے جس کی وجہ سخت محنت اور کرکٹ سے جڑے رہنا ہے ،عامر کو اس درجے تک پہنچے کے لیے دیگر پاکستانی باؤلرز کی طرح کچھ زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی ہے ۔اظہر محمود کہتے ہیں کہ عامر 5سا ل کرکٹ سے دور رہا لیکن وہ اب بھی ہمارے دیگر کئی باؤلر ز سے بہتر ہے ، اس کی کلائی کی پوزیشن کئی مختلف باؤلرز سے بہت بہتر ہے ۔قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے دیگر باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کے ساتھ کچھ نہیں سیکھ رہے ہیں ، گزشتہ 5سالوں میں انہوں نے کیا کیا ہے ؟، اگر وہ خود کو تبدیل کرنا یا کچھ نیا نہیں سیکھنا چاہتے ہیں تو کوچز ان کی جگہ باؤلنگ کرانے نہیں جاسکتے ہیں ۔ 40سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ باؤلرزکو صرف اپنا تجر بہ منتقل کرسکتے ہیں یا بتا سکتا ہوں تاہم اس کے بعد اس بات کا انحصار باؤلرز پر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح ان منصوبوں کو عمل میں لاتے ہیں ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…