لاہور (نیوز ڈیسک) وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی خدمت کے لیے پھر اپنے وطن آؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ک عہدہ چھوڑنے والے اور آئی پی ایل میں کمنٹری کیلئے بھارت جانے والے وقار یونس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوچنگ میں بہت محنت کی لیکن بدقسمتی سے نتائج اچھے نہیں رہے اور امیدیں پوری نہیں ہو سکیں۔تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کی شرح 90 فیصد رہی اور ٹیسٹ کارکردگی کی وجہ سے ہی برے دل کے ساتھ نہیں جا رہا۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کمنٹری پری پلان نہیں تھی ایک در بند ہوا تو دوسرا کھل گیا۔ کرکٹ کی خدمت کے لیے پھر اپنے وطن آؤں گا۔ ون ڈے کرکٹ پر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ بورڈ کو کرکٹرز پر مشتمل کمیٹی بنانی ہو گی۔ کمیٹی نہ بنائی گئی تو ہاکی اور اسکواش جیسا حال ہوگا۔