اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ساﺅتھ ایشین فٹسال چیمپئن2 مئی سے بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان ، میزبان بھارت، نیپال، مالدیپ، افغانستان، سری لنکااور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 20 اپریل سے شروع ہوگا جس میں 18 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور عدنان ملک، تنویراحمد اورعدنان سمیع کو کوچز مقررہ کیا گیا ہے جو کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔