ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی پی ایل کا رنگارنگ افتتاح، براوو نے میلہ لوٹ لیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) رنگارنگ افتتاحی تقریب میں آئی پی ایل کا افتتاح ہوگیا،ڈی جے براوو نے میلہ لوٹ لیا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈس، ہنی سنگھ اور دیگر فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا. تفصیلات کے مطابق رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں انڈین پریمیئر لیگ کا افتتاح کردیا گیا، روی شاستری کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں مہندرا سنگھ دھونی، ویرات کوہلی، سریش رائنا، ظہیرخان، روہت شرما، گوتم گھمبیر، ڈیوڈ ملر اور ڈیوڈ وارنر کو اسٹیج پر بلایا گیا۔ بعد ازاں ٹرافی فضائی روٹ سے میدان میں اتاری گئی تو روہت شرما کو اسے رسی سے الگ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، پھر ڈیوڈ ملر نے معاونت کی، آئی پی ایل چیف راجیو شکلا نے ایونٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا جس کے بعد تمام کپتانوں نے ایک ایک کرکے الیکٹرونک سلیٹ پر اپنے دستخط ثبت کیے، موسیقی کا سلسلہ شروع ہوا تو ڈی جے ڈیوائن براوو نے میلہ لوٹ لیا، انھوں نے ’’چیمپئن‘‘ گانے پر سب کو جھومنے پر مجبور کردیا،انکت تیواری نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ کترینہ کیف، ہنی سنگھ اور دیگر فنکاروں نے مشہور گیتوں پر اپنی عمدہ پرفارمنس سے سماں باندھ دیا،براوو دوسری بار اسٹیج پر آئے تو کترینہ کیف اور جیکولین فرنینڈس نے ان کے ساتھ رقص کیا، بالی وڈ کے ایک اور معروف فنکار رنویر سنگھ نے کرکٹ کٹ کی طرز کے چمکدار لباس میں انٹری دی اور پرفارمنس سے تقریب کی رونقیں بڑھائیں۔اس موقع پر بھارتی بولر عرفان پٹھان اپنی برقع پوش اہلیہ کے ہمراہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…