اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کوگذشتہ منگل کو جب پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایاگیا تو انڈین ریاست اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ میں بھی اس کا جشن منایا گیا۔
اٹاوہ میں رہنے والے محبوب حسن صدیقی پاکستانی کپتان کے سگے ماموں ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد محبوب حسن صدیقی کی سگی بہن عقیلہ کے بیٹے ہیں۔محبوب حسن صدیقی اور ان کے اہل خانہ کو امید نہیں تھی کہ سرفراز احمد کو پاکستانی ٹیم میں اتنی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔انھوں نے کہا ’ہمیں اس کے کپتان بنائے جانے کی انتہائی خوشی ہے، امید نہیں تھی کہ ایسا ہوگا۔‘سرفراز کے ایک چھوٹے بھائی عبد الرحمن پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہیںجیسے ہی سرفراز کپتان بنائے گئے، محبوب حسن کی بہن نے فون کر کے ’خوشخبری دی۔ ہماری آنکھوں میں خوشی سے آنسو آ گئے۔‘
محبوب حسن اٹاوہ کی بھیم راو¿ زرعی انجینئرنگ کالج میں سینئر کلرک ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ خبر ملتے ہی آس پڑوس کے لوگ ان کے گھر آنے لگے اور مٹھائیاں تقسیم ہونی شروع ہوگئیں۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال 19 مئی کو وہ سرفراز کی شادی میں کراچی گئے تھے۔ اس وقت بھی سرفراز کے مہاجر ہونے کی باتیں پاکستانی میڈیا کا موضوع تھیں۔کراچی میں مدنی کی بریانی کے شوقین سرفراز احمد انٹر پاس ہیں اور حافظ قرآن بھی ہیںسات بھائی بہنوں میں سرفراز تیسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے بڑی بہن ہے اور پھر ایک بھائی کے بعد یہ تیسرے نمبر پر ہیں۔سرفراز کے ایک چھوٹے بھائی عبد الرحمٰن پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہیں۔محبوب حسن اور ان کی فیملی موہالی میں پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کے لیے گئے تھے جس کے لیے ’سرفراز نے ٹکٹ بھیجوایا تھے۔‘ تاہم پاکستان یہ میچ ہار گیا تھا۔محبوب حسن موہالی میں سرفراز سے مل کر بہت خوش تھے۔ اس سے پہلے سرفراز سنہ 2007 میں ایک میچ میں گوالیار آئے تھے اور وہاں بھی محبوب حسن ان سے ملنے گئے تھے۔
سرفراز کے کپتان بنتے ہی بھارت میں وہ کام ہو گیا جس کی امید نہ تھی
9
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں