لاہور(نیوزڈیسک)محمدحفیظ نے بالآخر اعتراف کرلیا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹیم گروپنگ اور اپنی انجری سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ٹیم میں شاہد آفریدی سمیت کسی کھلاڑی سے کوئی اختلافات نہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ وہ اپنی ناقص کارکردگی کو مانتے ہیں مگرمیدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم گروپنگ اور ان کی انجری سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں خاص لوگوں نے مخصوص ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ان خبروں کوپھیلایا ہے۔