لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف سپنر و سابق کھلاڑی عبدالقادر وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے خلاف کھل کرسامنے آگئے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ کوچ اور کپتان سمیت بیشتر معاملات پر حتمی فیصلے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی رائے کو مقدم سمجھتا رہا ہے اوررمیز راجہ اور وسیم اکرم بھی پاکستان میں کرکٹ کی تباہی کے برابر ذمہ دار ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔