ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہریار خان کی ”شہریاری“ ختم،سابق ”بڑے کھلاڑی“ کو چیئرمین بنانے کی تیاریاں

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ، ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز بھی وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں کارکردگی کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے قوم کو مایوس کیا ، ٹی 20 میں گیند بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی مگر بلے بازوں نے مایوس کیا ، کرکٹ بورڈ میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ماجد خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانے کی تجویز وزیر اعظم کو دی ہے، اگر کرکٹ ٹیم عوامی امنگوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائے گی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ وقار یونس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پورے کرکٹ بورڈ میں کوئی ایک بھی کرکٹر نہیں، سارا بورڈ سفارشی ہے۔ رکن قومی اسمبلی خالدہ منصور کا کہنا تھا کہ بورڈ کو سیاست سے پاک کیا جائے۔میڈیا پر چیرمین پی سی بی شہریارخان کے استعفوں سے متعلق بھی خبریں زیر گردش رہیں تاہم انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس قسم کی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نا تو استعفیٰ دے رہا ہوں اور نہ ہی اس قسم کا کوئی ارادہ ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان ماجد خان 63 ٹیسٹ اور 23 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…