جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑیو ں کی فہرست جا ری

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) دنیا کی سب سے بڑی لیگ ”آئی پی ایل“ کا نواز سیزن اب صرف دو دن کے فاصلے پر ہے۔ دنیائے کرکٹ کا سب سے مہنگا ٹورنامنٹ ہونے کی وجہ سے اس میں ہمیشہ ان کھلاڑیوں پر نظریں رہتی ہیں جو بھاری قیمتوں پر خریدے گئے۔ آئیے ان پانچ کھلاڑیوں کے بارے میں جانتے ہیں جو بہت بڑی قیمتوں پر خریدے گئے، اس لیے سخت دباؤ میں بھی ہیں۔
1۔ شین واٹسن، رائل چیلنجرز بنگلور – قیمت: 15 کروڑ 73 لاکھ روپے
شین واٹسن آئی پی ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ دو مرتبہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے ہیں اور اس سال انہیں مجبوراً راجستھان رائلز سے “آر سی بی” منتقل ہونا پڑا کیونکہ رائلز سٹے بازی کے معاملے میں پابندی کا شکار ہے۔ 34 سالہ اب آر سی بی میں کرس گیل، اے بی ڈی ولیئرز اور ویرات کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے۔ ان تینوں کی موجودگی میں واٹسن پر توجہ ضرور کم ہوگی، پھر وہ اپنے کیریئر کے اختتامی مراحل میں بھی ہیں اس لیے واٹسن پر اس بار کارکردگی دکھانے کے لیے بہت دباؤ ہوگا۔
2۔ پون نیگی، دہلی ڈیئرڈیولز – 14 کروڑ 29 لاکھ روپے
بائیں ہاتھ سے اسپن گیندبازی کرنے والے اور ساتھ ہی جارحانہ بیٹنگ کا ہنر جاننے والے پون نیگی کا اتنی بڑی قیمت پر نیلام ہونا خود ان کے لیے بھی حیران کن ہوگا۔ پچھلے سال کولکتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 23 سالہ کھلاڑی کی کارکردگی ایسی بھی نہیں تھی کہ انہیں اتنی بڑی رقم پر خریدا جاتا۔ انہوں نے 10 میچز میں صرف 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور سب سے بڑی اننگز بھی محض 36 رنز کی کھیلی تھی۔ لیکن بھارت میں انہیں مستقبل سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔ وہ الگ بات کہ میچ کوئی نہیں کھیل سکے۔ اب دیکھتے ہیں کہ “بالی عمریا” میں اتنا بڑا بوجھ سنبھال بھی پائیں گے یا نہیں۔
3۔ کرس مورس، دہلی ڈیئرڈیولز – 11 کروڑ 90 لاکھ روپے
جب کرس مورس کو اتنی بھاری قیمت پر دہلی سے خریدا تھا تو سب حیران رہ گئے تھے لیکن مورس نے بین الاقوامی سطح پر خود کو ثابت کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انہوں نے ناقابل یقین میچز جتوائے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی اچھی پرفارمنس دی ہے۔ پچھلے سال وہ راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلے تھے اور 11 میچز میں 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ان کی آمد سے جے پی ڈومنی کی قیادت میں دہلی کی ٹیم میں جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی تعداد مزید بڑھ گئی ہے۔ عمران طاہر اور کوئنٹن ڈی کوک پہلے ہی اسکواڈ میں موجود ہیں۔ اگر “مہنگے کھلاڑیوں” میں سے کسی کی جانب سے “پیسے حلال” کرنے کی توقع ہے تو وہ کرس مورس ہی ہیں۔
4۔ یووراج سنگھ، سن رائزرز حیدرآباد – 11 کروڑ 90 لاکھ روپے
بھارت کے اس “مردہ گھوڑے” میں اب بھی اتنی جان ہے کہ یہ لگ بھگ 12 کروڑ میں بکا ہے۔ لیکن یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں یووراج کی پانچویں ٹیم ہوگی۔ دیکھتے ہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ملی جلی کارکردگی کے بعد سن رائزرز کی جانب سے یووراج کیا کارنامے دکھاتے ہیں۔
5۔ موہیت شرما، کنگز الیون پنجاب – 11 کروڑ 11 لاکھ روپے
چنئی سپر کنگز کی جانب سے تین سیزن کھیلنے کے بعد، اور اس پر بھی پابندی عائد ہونے کے بعد، اب موہیت پنجاب کی جانب سے کھیلیں گے اور وہ بھی بھاری قیمت میں خریدے جانے کے بعد توقعات کے دباؤ تلے۔ جسپریت بمراہ اور ہردیک پانڈیا کے سامنے آنے کے بعد موہیت قومی ٹیم سے تو باہر ہوگئے ہیں لیکن 27 سالہ نوجوان کو اب آئی پی ایل میں خود کو ثابت کرنا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…