سڈنی(نیوزڈیسک) آسٹریلیا رواں سال مزید 2 ٹیموں کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے کامیاب انعقاد کے بعد آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے مزید 2 میچز گلابی گیند سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال جنوبی افریقا اور پاکستان کے خلاف ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں گلابی گیند استعمال کی جائے گی۔جنوبی افریقا کے خلاف ایڈیلیڈ اور پاکستان کے خلاف رواں سال دسمبر میں برسبین کے گابا کرکٹ گراو¿نڈ میں گلابی گیند سے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں مہمان ٹیموں کو اس سے قبل گلابی گیند سے کھیلنے کا تجربہ نہیں اور دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں میدان میں اتریں گی۔