دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے رائٹ آرم اسپن بولر سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن آئی پی ایل کا 9واں ایڈیشن شروع ہونے سے محض 2 روز قبل کلئیر قرار دے دیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے اسپن بولر سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کا 28 مارچ کو چنائی میں ایک مرتبہ پھرمعائنہ کیا گیا جس میں ان کی جانب سے کرائی گئی تمام گیندیں درست قرار دی گئیں جب کہ آئی سی سی نے انہیں عالمی اور ڈومسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔
بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل لیگ میں سنیل نارائن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے نمائندگی کرتے ہیں جب کہ 2012 اور 2014 کا ٹائٹل اپنی ٹیم کے نام کرانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا جب کہ آئی پی ایل کے 4 سیزن میں وہ اب تک 74 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا جب کہ اس سے قبل 2014 میں چیمپئنز لیگ اور 2015 میں آئی پی ایل کے دوران بھی ان کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
بولنگ ایکشن مشکو ک بار ے آئی سی سی نے بڑی خو شخبری سنا دی
8
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں