جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

گھر والوں سے کرکٹ کے حوالے سے بہت کم بات چیت کرتاہوں ٗ سرفراز احمد

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ گھر والوں سے کرکٹ کے حوالے سے بہت کم بات چیت کرتاہوں اور اگر انڈیا سے میچ ہارجائیں تو گھر میں کرکٹ پر کوئی بات نہیں ہوتی ٗ اہلخانہ کو میچ کی بات کرنے سے منع کیا ہوا ہے ۔ایک انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انڈیا کے میچ میں فیملی ٗپاکستان کے عوام اور دوستوں کا بہت زیادہ پریشر ہوتا ہے اور جب میچ ہار جائیں تو پورے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت خراب ہوجاتا ہے اور بہت ہی برا محسوس ہوتا ہے ٗہر کھلاڑی لوگوں کی توقعات ٹوٹنے پر افسردہ ہوجاتا ہے اس لیے گھر والوں کو میچ کی بات کرنے سے منع کیا ہوا ہے کیونکہ انڈیا کے خلاف جب گراونڈ میں جاتے ہیں تو 70 سے 80 ہزارتماشائیوں کا بہت پریشر ہوتا ہے اور باہر جا کر گھر والوں کی طرف سے بھی سپورٹ نہ ملے تو بندہ احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ گھر والوں سے کرکٹ پر بات کم سے کم کی جائے تاکہ ایک میچ ہارنے کے بعد اگلے میچوں پر اثر نہ پڑے۔سرفراز احمد نے کہا کہ جو بھی پلان ملا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، شاہد آفریدی کو بطور کھلاڑی کھلانے میں کوئی حرج نہیں انہوں نے 20 سالہ کیریئر میں کئی بار ملکی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا اور وہ اب بھی ایسا کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہد آفریدی کے بیٹنگ نمبر کے حوالے سے کپتان نے کہاکہ آفریدی تیسر ے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے موزوں ثابت ہوسکتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…