ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

تین اہم کھلاڑیوں کیخلاف بڑے فیصلے کی تیاریاں،شاہدآفریدی کی واپسی کی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)تین اہم کھلاڑیوں کیخلاف بڑے فیصلے کی تیاریاں،شاہدآفریدی کی واپسی کی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی، قومی کرکٹ ٹیم کی سابقہ مینجمنٹ کے چند اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے باہر رکھنے کی تجویز پیش کر دی ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کی موجودگی میں بورڈ ایک مضبوط ٹیم تشکیل نہیں دے پائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کردیا ہے اور وہ ان خیالات کا نئے چیف سلیکٹر سے تبادلہ خیال کرے گی۔شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے تو استعفیٰ دے دیا ہے تاہم ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور وہ بحیثیت کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آفریدی کے اسپانسرز نے انہیں ٹی ٹوئنٹی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا کیونکہ انہوں نے آل راو¿نڈر پر بہت سرمایہ کاری کی ہوئی ہے حالانکہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مایوس کن کارکردگی کے سبب ان کی مقبولیت میں پہلے کی نسبت کمی واقع ہوئی ہے۔سابق ٹیم مینجمنٹ کی تجویز سے قطع نظر، پی سی بی کوچ وقار یونس اور ٹیم منیجر انتخاب عالم کی رپورٹس پر بھی غوروخوض کر رہا ہے جہاں انہوں نے بھی ان تینوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…