جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ایک سینئرکرکٹرسال میںبورڈ سے9کروڑ لیتاہے،رمیز راجہ کاانکشاف،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کے بعد کرکٹروں ہی کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ انھی کی وجہ سے پورے سسٹم پر دباو¿ پڑا ہے۔رمیز راجہ نے برطانوی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کرکٹ بورڈ میں اتنا حوصلہ ہونا چاہیے کہ دو تین کرکٹروں کو سسٹم کی بہتری کےلئے باہر کر دے تاکہ دوسروں کے لیے مثال قائم ہو سکے اور آئندہ ایسی حرکتیں نہ ہوں جس سے ملک کا نام بدنام ہو۔رمیز راجہ کو اس بات پر سخت حیرانی ہے کہ ایک سینئر کرکٹر سال میں کرکٹ بورڈ سے نو کروڑ روپے کماتا ہے اور اگر پانچ چھ کرکٹر نو نو کروڑ روپے لے رہے ہیں اس کے باوجود پاکستانی ٹیم عالمی ٹی 20 رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے تو اس کا مطلب صاف ہے کہ یہ کرکٹر اس پیسے کے اہل ہی نہیں ہیں اور اگر اہل نہیں ہیں تو انھیں تبدیل کر دینا چاہیے۔رمیز راجہ نے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سینئر کرکٹروں کی جگہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں کی کھیپ اس معیار کی نہیں ہے جو بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ضروری ہے ¾ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم خراب کارکردگی کے باوجود یرغمال بن جاتے ہیں اور بلیک میل ہوجاتے ہیں اور ہم سینئر کرکٹروں پر ہاتھ نہیں ڈالتے کیونکہ اگر انھیں ڈراپ کر دیا جائے اور ان کی جگہ لینے والے کرکٹر پرفارمنس نہ دیں تو شور مچ جاتا ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ پہلے کرکٹروں کا احتساب ضروری تھا، کوچ اور سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی تو کسی بھی وقت ممکن تھی۔رمیزراجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنادیا جائے ¾اس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ مصباح الحق انگلینڈ کے دورے سے قبل اپنی فارم دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ تذبذب کا شکار ہیں، اس سے بے یقینی پیدا ہوتی ہے کہ وہ کھیلیں گے یا نہیں، لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی سے واضح فیصلہ کر لینا چاہیے۔رمیز راجہ نے بتایا کہ محدود اووروں کی کرکٹ میں سرفراز احمد نیچرل کپتان ہیں لیکن انھیں یقین ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی قیادت کے رموز بہت جلد سیکھ لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…