جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹ میں بہتری چاہتے ہیں تو آفریدی ، اکمل اور شہزاد کو ٹیم سے باہر رکھا جائے ، قومی ٹیم کی سابق مینجمنٹ

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی سابقہ مینجمنٹ کے چند اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے باہر رکھنے کی تجویز پیش کی ہے کیونکہ ان تینوں کی خراب اپروچ کی وجہ سے بدترین مقام تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی موجودگی میں بورڈ ایک مضبوط ٹیم تشکیل نہیں دے پائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کردیا ہے اور وہ ان خیالات کا نئے چیف سلیکتر سے تبادلہ خیال بھی کرے گا۔شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے تو استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور وہ بحیثیت کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آفریدی کے اسپانسرز نے انہیں ٹی ٹوئنٹی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ انہوں نے آل راو¿نڈر پر بہت سرمایہ کاری کی ہوئی ہے حالانکہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مایوس کن کارکردگی کے سبب ان کی مقبولیت میں پہلے کی نسبت کمی واقع ہوئی ہے۔سابقہ ٹیم مینجمنٹ کی تجویز سے قطع نظر، پی سی بی کوچ وقار یونس اور ٹیم منیجر انتخاب عالم کی رپورٹس پر بھی غوروخوض کر رہا ہے جہاں انہوں نے بھی ان تینوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔عمر اکمل اور احمد شہزاد دونوں کو متعدد بار مختلف وجوہات کی بنا پر ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے لیکن شاہد آفریدی نے ہمیشہ ان کی اسکواڈ میں واپسی کی حمایت کی، موجود حالات میں ان تینوں خصوصاً آفریدی کو اسکواڈ سے باہر رکھنا پی سی بی کیلئے کسی امتحان سے کم نہ ہو گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…