لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران انجری کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ میں وہاب ریاض کی گردن میں بال لگنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس کے دوران وہاب ریاض نے گیند لگنے سے انجری ہوگئی تھی جس کے باعث وہ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔ یاد رہے وہاب ریاض کے بارے میں گیا تھا کہ انہوںنے ڈراپ ہونے کے خوف سے وہاب ریاض نے انجری کا سہارا لیا اور میچ سے باہر چلے گئے۔ سوشل میڈیا پر وہاب ریاض نے میچ سے قبل گردن پر بال لگنے کی سی ٹی اسکین رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں گمراہ کن باتیں پھیلا کر ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔