جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

4چھکے کھانے والے کھلاڑی کی والد ہ کی ریڈیو سے گفتگو انہیں بتائے بغیر آن ایئرکر دی گئی

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(نیو زڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے جیتا ہوا میچ ویسٹ انڈیز کی جھولی میں ڈالنے والے بین سٹوکس ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ نیوزی لینڈ کے ایک ریڈیو سٹیشن کے میزبانوں نے برطانوی آل راونڈر بین سٹوکس کی والد ہ کی گفتگو انہیں بتائے بغیر آن ایئر کر دی۔ ریڈیو ہراکی کے میزبان جیریمی ویلز اور میٹ ہیلز ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں بین سٹوکس کو کارلوس براتھویٹ کے ہاتھوں پڑنے والے 4چھکوں پر گفتگو کررہے تھے جب بین سٹوکس کی والد ہ اور سابق کیوی کرکٹر ڈیبورہ سٹوکس نے ریڈیو سٹیشن فون کرکے اپنے بیٹے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں اپناموقف دیا ،اس وقت انہیں یقین دلایا گیا کہ انکا موقف آف ایئر لیا جارہا ہے تاہم حقیقت اس کے برعکس تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انکے بیٹے پر تنقید تو کررہے ہیں تاہم یہ نہیں بتا رہے کہ اسے دنیا کے کتنے بہترین کھلاڑیوں کی جانب سے حمایت کے پیغام آئے ہیں ، تنقید کرنے والے میزبان کبھی انکے بیٹے سے نہیں ملے اور نہ ہی اسے جانتے ہیں ،اگر انہوں نے دنیا بھر سے بین کی حمایت میں موصول ہونے والی پیغامات پڑھ لیے ہوتے تو وہ ایسی حرکت نہ کرتے۔اپنا موقف دینے کے بعد جب ڈیبورہ کو علم ہوا کہ انکی گفتگو آن ایئر گئی تھی تو انہوں نے ریڈیو سٹیشن سے شکایت کرڈالی جس پر دونوں ریڈیو میزبانوں کو معطل کردیا گیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…