کراچی(نیوزڈیسک) وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے حوالے سے کہا ہے کہ کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی جو بھی آئے پورا پلان لے کر آئے،محمد حفیظ کو سینٹرل کانٹریکٹ کا خیال رکھنا چاہیے جو کہنا ہے ریٹائر ہوکر بولیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کوچ چاہے کوئی بھی ہو وہ اپنے ساتھ پورا پلان لے کر آئے۔ کوچ کی ذمے داری ہوگی کہ وہ اے ٹیم اور اکیڈمی پر بھی کام کرے۔ کوچ کو پاکستان کی کرکٹ کو کیسے بلند یوں پر لے جانے کے حوالے سے پورا پلان بتانا ہوگا۔ ایسا کوچ نہیں چاہیے جو ہر سیریز کے بعد گھر بھاگ جائے۔ محمد حفیظ کے بیان کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو سینٹرل کانٹریکٹ کا خیال رکھنا چاہیے جو کہنا ہے ریٹائر ہوکر بولیں۔ محمدحفیظ کو کوئی شکایت ہے تو چیرمین پی سی بی سے کہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے۔ پی سی بی کو تینوں فارمیٹ کیلیے ایک کپتان بنانا ہوگا۔ ہم کرکٹ میں ایک لیڈر کو فالو نہیں کر پارہے تو 3 کو کیسے کریں گے۔