لاہور (نیوز ڈیسک) سرفراز احمد کو اہم ٹاسک دے کر 2020 تک عہدے کیلئے نامزد کیاگیا ہے۔ سرفراز احمد کو ٹاسک دیاگیا ہے کہ وہ 2020 تک ٹیم کو ساتویں نمبر سے پہلے پر لائیں جس کیلئے ان کی بھرپور مدد کی جائیگی۔ پی سی بی نے فیصلہ کیاہے کہ سینئرز کو باہر بٹھا کر رواں سال ہونیوالے تین ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں نئے کھلاڑیوں کو سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا یا جائے۔عمر اکمل ، شاہد آفریدی ، ودیگر کو آنے والے میچز میں کوئی موقع نہیں دیا جائے گا تاکہ سرفراز احمد نئی ٹیم کیساتھ بہتر تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرسکیں۔