کلکتہ(نیوزڈیسک)ممبئی: ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل میں ایک نوبال نے بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون کے برسوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔اب تک 950 انٹرنیشنل بالز کے دوران صرف 4 بار ان کا فرنٹ فٹ لائن سے باہر نکلا اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں یہ دوسرا موقع تھا، مگر یہ میچ اتنا بڑا تھا کہ ان کی یہ خطا سنگین جرم بن گئی، اس نوبال کی وجہ سے لینڈل سیمنز کو نئی زندگی ملی جنھوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کراکے دم لیا۔روی چندرن ایشون پر ویسٹ انڈیز انگلینڈ کو ہراکرفائنل جیت جانے کے بعد بھی مختلف بھارتی چینلز پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور تجزیہ نگار بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کا ذمہ دار ایشون کو ٹھہراتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کرتے رہے۔