ممبئی (این این آئی)ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کا جشن ،”چمپئن چمپئن“سے سٹیڈیم گونج اُٹھا،تفصیلات کے مطابق فائنل میں شاندار فتح کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کا سٹیڈیم میں بھرپورجشن ،”چمپئن چمپئن“سے سٹیڈیم گونج اُٹھا،ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی گاتے اور ناچتے رہے ۔ واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس گانے کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راو¿نڈر ڈیوین جان براوو کی بیٹنگ، بالنگ اور رقص تو ان کے مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ اب ڈی جی براوو نے ’چمپئن چمپئن‘نام سے گانا بھی گایا ہے۔ ویڈیو اپ لوڈنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر ان کا گانا 14 مارچ کو جاری کیا تھا جسے اب تک تقریباً 12 لاکھ لوگ سن چکے ہیں اور پسند بھی کرچکے ہیں۔ڈی جی براوو کے گانے چمپئن چمپئن میں انھوں نے دنیا بھر کے سیاہ فام ہیروز اور چمپئنز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جن میں براک اوباما، نیلسن منڈیلا، کرس گیل، کیرون پولارڈ، سرینا ولیمز اور دیگر سیاہ فام شخصیات کے نام شامل ہیں۔