جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

”چمپئن چمپئن“۔۔۔کالی آندھی چھاگئی

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز انگلینڈکو4وکٹوں سے شکست دیکردوسری بارعالمی چمپئن بن گیا،156رنزکاہدف آخری اوورمیں 6وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا،بریتھ ویٹ نے آخری ا وورمیں چارمسلسل چھکے لگاکرٹیم کی فتح یقینی بنائی،مارلن سیموئیلزکو66 گیندوں پر85رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ جبکہ ویرات کوہلی کو سیریزکابہترین کھلاڑی قراردیاگیا،ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے ایڈن گارڈن کے گراؤنڈمیں انگلینڈ کے حامی ہزاروں بھارتی تماشائیوں کے سامنے ٹرافی اٹھاکرجشن منایا۔اتوارکوایڈن گارڈن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ویسٹ نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی انگلش ٹیم نے مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر 155رنزبنائے،جیسن روئے پہلے ہی اوورمیں بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے 8کے مجموعی سکورپرالیکس ہیلز بھی ایک رن بناکرپویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان مورگن بھی زیادہ دیروکٹ پرنہ ٹھہرسکے صرف پانچ رنز بناکر23کے مجموعی سکورپرویسٹ انڈیز کاتیسرا شکاربنے جوئے روٹ اورجوزبٹلر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں61رنزبناکرٹیم کامجموعہ84تک پہنچایا اس موقع پربٹلر 22گیندوں پر36رنزکی تیزرفتاراننگزکھیل کر بریتھ ویٹ کی گیندپربراؤو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے 110کے مجموعے پرسٹوکس 13رنزبناکربراؤو کاشکاربنے انہیں سمنزنے اپناکیچ بنایا اگلی ہی گیندپر معین علی بغیرکوئی رن بنائے وکٹ کے پیچھے براؤو کی گیندپررامدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے مجموعے میں ایک ہی رن کااضافہ ہواتھا کہ روٹ بھی بریتھ ویٹ کی گیند پرسلیمان بن کواپناکیچ تھمابیٹھے 136پر ویلی 21رنزبناکربریتھ ویٹ کی گیند پرچارلس کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے جبکہ انگلینڈ کی نویں وکٹ142پرگری جب پلنکٹ صرف چار رنز بناکربراؤو کی گیند پربدری کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر155بنائے ویسٹ انڈیز کی طرف سے براؤو نے 37رنزدیکرتین اوربریتھ ویٹ نے 23رنزدیکرتین وکٹیں حاصل کیں بدری نے دو جبکہ رسل نے ایک انگلش کھلاڑی کو اپناشکاربنایا۔156رنزکے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی تین وکٹیں صرف گیارہ کے مجموعی سکورپرگرگئیں چارلس ایک رن بناکرجبکہ کرس گیل چار رنز بناکرروٹ کی گیند پرآؤٹ ہوئے دونوں کے کیچ سٹوکس نے تھامے سمنز آؤٹ ہونیوالے تیسرے کھلاڑی تھے جو کوئی رن نہ بناپائے بعد میں براؤو اورمارلن سیموئیلز کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں75رنزکی شراکت ہوئی اوردونوں نے ٹیم کامجموعہ چودہ اوورزمیں 86تک پہنچا اس موقع پربراؤو 25رنزبناکررشیدکی گیند پرروٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے رسل 104کے مجموعے پرصرف ایک رن بناکرمیدان چھوڑ گئے انہیں ویلی نے سٹوکس کے ہاتھوں کیچ کرایاکپتان سیمی بھی وکٹ پرنہ ٹھہرپائے اور دو رنزبناکرویلی کی گیند پرہیلز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیم کامجموعی سکورپر107تھا اوراسے فتح کیلئے مزید 49رنزکی ضرورت تھی اس موقع پروکٹ کے ایک جانب ڈٹے رہنے والے مارلن سیموئیلز نے بریتھ ویٹ کے ساتھ ملکرہدف کے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھی تاہم انگلینڈ کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرا کے بلے بازوں کیلئے زیادہ رنز کاحصول مشکل بنائے رکھا آخری اوورزمیں ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 19رنزدرکار تھے جبکہ بیٹنگ اینڈ پربریتھ ویٹ سٹوکس کے سامنے تھے انہوں نے مسلسل تین چھکے لگاکردونوں ٹیموں کاسکورپہلی تین گیندوں پر ہی برابرکردیاچوتھی گیندپرسٹوکس کئی منٹ کے وقفے کے بعدان کاسامناکرنے آئے تواس گیند کو بھی باؤنڈری سے باہرجانے سے نہ روک سکے بریتھ ویٹ نے مسلسل چوتھا چھکالگاکرٹیم کی غیریقینی فتح یقینی بنادی ۔انگلینڈ کی طرف سے ویلی نے تین، جوئے روٹ نے دو جبکہ رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔مارلن سیموئیلز کو 66گیندوں پر85رنزکی شانداراننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا جبکہ ویرات کوہلی کو سیریزکابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…